• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچیوں پر تشدد،پولیس کوجھوٹی اطلاع دینے پر دو خواتین و دیگر پر مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ قادرپوراں نے گھر گھس کر بچیوں پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس کو خاتون (ر) نے اطلاع دی کہ تین ملزمان اسکے گھر داخل ہوئے اور اسکی بیٹیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا پولیس نے اطلاع پر مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ پولیس تھانہ بی زیڈ نے جھوٹی اطلاعات دینے کے الزام میں دو خواتین پر مقدمات درج کرلئے انعم بی بی اور فروا بی بی نے پولیس کو وارداتوں بارے الگ الگ اطلاعات دیں موقع ملاحظہ کرنے پر دونوں کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات غلط پائی گئیں۔پولیس تھانہ چہلیک نے جعلسازی کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق رضا اور مشتاق نے فراڈ اور دھوکہ سے زمین کی جعلی فردملکیت بنائیں۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ مظفر آباد نے رقم خورد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ کینٹ نے چائلڈ پروٹیکشن افسر کی نشاندہی پر بچوں سے بھیک منگوانے والے والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے اغوا کے دو مختلف واقعات کے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے خاتون کو گاڑی میں حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس تھانہ نیو ملتان نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو حمزہ نے اطلاع دی کہ نامعلوم شخص نے اسکی بیوی کے موبائل پر کال کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
ملتان سے مزید