ملتان( سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویڑنل صدر خالد حنیف لودھی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ڈویڑنل سیکرٹری انفارمیشن ایم سلیم راجا، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن یاسین، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، مرزا نذیر بیگ، ایم سلیم شہزاد، ملک اسد، ملک سعید اختر، عبدالروف لودھی، ملک اللہ بخش بھٹہ، اسلم بھٹی، آمین ساجد، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، نذیر کاٹھیا, طارق شاد و دیگر نے کہا کہ پارٹی عہدیدران و کارکنان بذریعہ ٹرین اور بذریعہ روڈ 27 دسمبر کو لاڑکانہ پہنچیں گے اور اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کا گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں الگ کیمپ لگایا جائے گا جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے عہدیدران و کارکنان کیمپ میں حاضری دیں گے اور 27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے پارٹی عہدیدران و کارکنان نے اس موقع پر تجدید عہد کیا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کی تکمیل کیلئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک میں انتشار پھیلانے والوں کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے جمہوریت دشمن قوتوں کیلئے پیپلزپارٹی کے کارکنان سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یر پارٹی فیصلہ دل جان سے قبول کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو اس ملک کا وزیراعظم بنا کر دم لیں گے اجلاس میں اکبر عاربی، شیخ عمران خالد ٹیپو، اعجاز بھٹی, مرزا نذیر مغل، میڈم شبانہ، عابد علی غوری، ملک۔شمائل احمد، راو علی حسن، ملک شاکر علی، رانا شکیل، رانا اکرم، فقیر انصاری، عاشق علی سمیت کافی تعداد میں پارٹی عہدیدران و کارکنان نے شرکت کی۔