• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر پی او نے اقلیتی برادری کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے اقلیتی برادری کے ساتھ مل کر دفتر میں کرسمس کا کیک کاٹا،اس موقع پر ایس ایس پی ریجنل انوسٹیگیشن برانچ محمد نعیم شاہد ، ایس پی لیگل شعبان محمود، اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عبد الرحیم لانگ ، اے ڈی آ ئی محمد نعیم ، ڈی ایس پی آ ر ا ئی بی شیخ حیدر ، اکاؤنٹنٹ ملک محمد طارق ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری ہماری سوسائٹی کا اہم حصہ ہیں۔ ان کے مذہبی تہوار کا احترام ہم سب پر فرض ہے۔
ملتان سے مزید