ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گلگشت پولیس کو نصرت بی بی نے بتایا کہ گھروں میں کام کاج کرتی ہو ملزم نذیر نے مجھے اپنی کوٹھی کی صفائی کے بہانے بلوایا اور زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بناڈالا ۔پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں سات افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔بی زیڈ پولیس نے ملزم رضا سے10لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم نبیل سے8بوتل شراب،ملزم بادل سے40بوتلیں شراب برآمد کر لی۔پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نےشادی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دولہے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں خاتون سمیت دوافراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دوافراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاعات کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شراب پی کر غل غباڑہ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لئیے شہریوں کو بوگس چیک دینے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے شہری سے جعلی سازی کرتے ہوئے اے ٹی ایم سے ہزاروں روپے کی رقم نکلوانے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔