ملتان (سٹاف رپورٹر) الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے گزشتہ روز 10الیکشن پٹیشنز کی سماعت کی مگر الیکشن کمیشن کی جانب سے جواب موصول نہ ہونے کی وجہ سے مزید کاروائی 17 جنوری تک کے لیے ملتوی کر دی گزشتہ روز محمد اقبال ثاقب بنام محمد حنیف پتافی۔فہیم سعید ٹنگوانی برخلاف محمود قادر لغاری۔ محمد عاطف علی خان- رائے منصب علی خان- مرزا محمد شہزاد ہمایوں۔محمد اختر -حافظ فرحت عباس بلوچ ملک احمد علی اولکھ۔علی محمد کھلول مہار اعجاز احمد اچلانہ ظہور احمد بھٹہ۔سردار احمد علی دریشک اور احمد نواز خان کی انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی گئی۔