ملتان( سٹاف رپورٹر ) شارجہ جانے والے مسافر سے اے ایس ایف نے1کلو آئس برآمد کرلی حوالہ اے این ایف کردیا گیا ۔نجی ایئر لائن کی پرواز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے مسافروں کو لیکر شارجہ جارہی تھی کہ دوران چیکنگ اے ایس ایف نے مشکوک مسافر کو تحویل میں لیکر سفری بیگ کی تلاشی لی گئی تو ایک کلو آئس برآمد کرلی اے ایس ایف کے مطابق تحویل میں لیئے گئے مسافر کی شناخت وحید اقبال کے نام سے ہوئی جو بنو کا رہائشی تھا جسے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کردیا گیا اے این ایف نے گرفتار مذکورہ ملزم کو تھانہ منتقل کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا ۔