ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ کینٹ کے علاقے میں پارک سے کٹا ہوا انسانی انگوٹھا برآمد،،قاسم بیلہ علی پارک میں بچے کھیل رہے تھے کہ ایک بچے نے پارک میں کٹا ہوا انسانی انگوٹھا دیکھ کر شور مچادیا جس پر دیگر لوگوں نے جمع ہوکر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے انگوٹھا اپنی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی ۔