• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی ضرورت صرف جنگ بندی ہے، برطانوی ڈاکٹر

لندن(نیوز ڈیسک) غزہ کے الاقصیٰ اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بعد برطانوی ڈاکٹر نے دنیا سے جنگ ختم کرانے کی اپیل کردی۔برطانیہ کے ڈاکٹر محمد طاہر غزہ میں اپنے تیسرے طبی مشن پر موجود ہیں۔فجر انسٹی ٹیوٹ میں شعبہ سرجری کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہاں لوگوں کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں کہ اب کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آ رہا، انہیں بچانے کے لیے کوئی نہیں آرہا، کوئی بھی اس قابل نہیں کہ اسرائیلی حملوں کو روک سکے۔انہوں نے کہا کہ میں عالمی برادری سے التجا کرتا ہوں کہ کچھ کرے، یہاں جو ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے، آپ اسپتال پر حملہ نہیں کر سکتے، حملے کے وقت میں آپریشن تھیٹر میں تھا، پھر زخمیوں اور لاشوں کی بھرمار ہوگئی، جن میں خواتین مرد اور یہاں تک کہ ایک سال کی عمر کے بچے بھی شامل تھے، جو ہماری آنکھوں کے سامنے شہید ہورہے تھے۔ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ جب ہم ان کی جان بچانے کی کوشش میں تھے کہ ایک اور بم دھماکہ ہوا جس نے سب کو لرزا کر رکھ دیا، کسی اسپتال کو نشانہ بنانا ناقابل فہم ہے۔
یورپ سے سے مزید