• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفارتخانہ برسلز کے ناظم الامور کی ای یو ایلچی سے ملاقات

برسلز (حافظ اُنیب راشد) سفارت خانہ پاکستان برسلز کے ناظم الامور سید فراز حسین زیدی نے مذہب یا عقیدے کی آزادی کے فروغ کے لیے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی ایمبیسڈر فرانس وین ڈیل سے ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ ای یو کے خصوصی ایلچی حالیہ دنوں میں ہی پاکستان کا دورہ کر کے واپس لوٹے ہیں۔ سفارت خانہ پاکستان کے مطابق اس ملاقات میں خصوصی ایلچی کے دورے کےنتائج کا جائزہ لیا گیا۔ جبکہ مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے تعاون پر بھی غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں پاکستانی ناظم الامور کے ہمراہ سفارت خانہ پاکستان برسلز میں تعینات اکنامک منسٹر عمر حمید بھی موجود تھے۔
یورپ سے سے مزید