• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کے انفیکشن میں مبتلا آدھے افراد ہلاک ہوجاتے ہیں، تحقیق

ڈنمارک(نیوز ڈیسک)ایک نئی تحقیق کے مطابق خون میں انفیکشن جسے sepsis کہا جاتا ہے، سے متاثرہ نصف افراد چند برس میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔ ڈنمارک کے محققین کی رپورٹ کے مطابق سیپسس کے ساتھ ایمرجنسی میں داخل ہونے والے 50فیصد سے کچھ زیادہ مریض دو سال کے اندر اندر ہلاک ہوئے۔ ڈنمارک کے آرہس یونیورسٹی اسپتال میں کلینکل ایپیڈ یمولوجی کے ایک سینئر سائنس دان فن نیلسن نے کہا کہ ہم نے پایا کہ کچھ عوامل سیپسس کے بعد موت کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں، بشمول عمر بڑھنے کے عمل کو بھی،نیلسن نے اسپتال کی ایک نیوز ریلیز میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ ڈیمنشیا، دل کی بیماری، کینسر اور اسپتال میں داخلے سے قبل گزشتہ چھ ماہ سے سیپسس سے متاثر رہنے کے حالات نے بھی دو سال کی درمیانی مدت کے دوران مرنے کے خطرے کو بڑھایا۔
یورپ سے سے مزید