• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کل لبنان کا دورہ کریں گی

روم( نیوز ڈیسک)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی 18 اکتوبر کو لبنان کا دورہ کریں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کی وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا میلونی جمعے کو اردن کے بادشاہ اور لبنانی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی۔اطالوی وزیراعظم پہلے اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم سے عقبہ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے ملاقات کریں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کے بادشاہ سے ملاقات کے بعد وہ بیروت میں لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی سے دوپہر 2:30بجے ملاقات کریں گی۔
یورپ سے سے مزید