پیرس (نمائندہ جنگ) ہوپ آف اوورسیز پاکستانیز کی طرف سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت افضل لنگاہ کو ہوپ آف پاکستان اوورسیز فرانس کا صدر نامزد کردیا گیا۔ دوست احباب نے چوہدری افضل لنگاہ کو صدر نامزدگی پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ ہوپ برائے پاکستان اوورسیز پاکستانیز کے طور پر بھرپور کردار ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ افضل لنگاہ کا تعلق منڈی بہاوالدین پنجاب پاکستان سے ہے اور وہ عرصہ سے فرانس میں مقیم ہیں اور پاکستانی و مقامی کمیونٹی میں خاص مقام رکھتے ہیں۔