• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی موسمیاتی کانفرنس ’’کوپ 16‘‘ کا 21 اکتوبر سے آغاز

بگوٹا (نیوز ڈیسک) موسمیاتی کانفرنس کوپ 16 کولمبیا میں 21اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 80فیصد سے زائد ممالک رواں ماہ ہونے والی موسمیاتی کانفرنس کوپ16 کیلئے قدرتی ماحول محفوظ رکھنے کے منصوبے جمع کرانے میں ناکام رہے ہیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق صرف 25ملکوں نے منصوبے جمع کرائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 2سال قبل کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونے والی موسمیاتی کانفرنس میں زمین اور سمندر کے قدرتی ماحول کو 30فیصد تک محفوظ رکھنے، نقصان دہ سبسڈیز پر اربوں ڈالرز کی اصلاحات اور کیڑے مار ادویات کے استعمال میں کمی کا معاہدہ طے پایا تھا۔ میڈیا کے مطابق اس معاہدے پر ملکوں سے عمل درآمد کے منصوبے طلب کئے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے تحت حیاتیاتی تنوع سے متعلق اہداف میں سے اب تک ایک بھی ہدف حاصل نہیں ہو سکا ہے۔
یورپ سے سے مزید