بالی ووڈ اداکار فردین خان جنکی اپنی اہلیہ نتاشا مادھوانی کے ساتھ طلاق کی افواہیں ہیں وہ اپنے بچوں کو بہت مس کرتے ہیں، انکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اس میں نہیں پڑنا چاہتے کہ بچے دور کیوں ہیں۔
50 سالہ فردین خان بالی ووڈ کے ماضی کے مشہور اداکار و پروڈیوسر مرحوم فیروز خان کے بیٹے ہیں۔
انھوں نے حال ہی میں کئی فلموں میں کام کے ساتھ بالی ووڈ میں کم بیک کیا ہے اور وہ اس سال 25 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم ڈیول دی ہیرو میں نظر آئیں گے۔
انھوں نے اپنی اہلیہ نتاشا کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے ساتھ ایک انٹریو میں بچوں کو مس کرنے کے بارے میں بتایا۔
تاہم انھوں نے اس دوران بیوی سے علحیدگی پر زیادہ گفتگو نہیں کی۔ انکا کہنا تھا کہ بچوں سے دوری کوئی آسان معاملہ نہیں۔ وہ اپنے بچوں سے ہر چار سے چھ ہفتوں میں ملاقات کرتے ہیں جبکہ ویڈیو کالز پر بھی گفتگو کرتے ہیں۔