• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: کیا کوبرا سانپ بچھو سے ڈر گیا؟

فوٹو: اسکرین گریب/انسٹاگرام
فوٹو: اسکرین گریب/انسٹاگرام

انٹرنیٹ پر جانوروں کے درمیان لڑائی کی بہت سی ویڈیوز ملتی ہیں لیکن حالیہ دنوں میں ایک غیر معمولی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کوبرا سانپ کا ایک بچھو سے سامنا ہوا۔ 

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کوبرا کو ایک چھوٹے کنکریٹ کے ڈھانچے میں آرام کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی دوران ایک بچھو اس کی حدود میں داخل ہوتا ہے۔ کوبرا بچھو کو دیکھتے ہی چوکنا ہو جاتا ہے اور اپنا سر بلند کر کے بچھو کے قریب آنے کا انتظار کرتا ہے۔

جیسے ہی دونوں جانور قریب آتے ہیں، ویڈیو اچانک ختم ہو جاتی ہے، جس سے ناظرین یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ اس دلچسپ مقابلے کا نتیجہ کیا نکلا ہوگا۔

یہ ویڈیو کس ملک کی ہے اور کب بنائی گئی تھی اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔ 

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا، ’اپنے بھائی سے معافی مانگو اور بس چلے جاؤ‘، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’یہ دونوں دوست کردار ہیں‘۔ ایک اور صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید کوبرا بھی کیڑوں سے ڈرتا ہے‘۔


یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کر رہی ہے اور لوگ اس غیر متوقع مقابلے کے انجام کے بارے میں اندازے لگا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید