اوسلو (ناصر اکبر) سماجی رہنما یاسر حمید نے تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سے آئے مہمان مشہور نعت خواں سید محمد فصیح الدین سہروردی، پاکستان کے مشہور قاری سید صداقت علی شاہ ،جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی شاہ بخاری اورسید فراست علی بخاری تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں طیب نے انجام دیئے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری سید صداقت علی شاہ نے کیا۔ مشہور نعت خواں سید محمد فصیح الدین سہروردی اور محمد عبدالمنان نے گلہائے عقیدت پیش کئے۔ جماعت اہلسنت کے امام سید نعمت علی شاہ بخاری اور دیگر نے خطاب کیا۔ سید محمد فصیح الدین سہروردی نےاختتامی دعا کرائی۔ تقریب میں چوہدری وسیم شہزاد، پی ٹی آئی ناروے کے سابق صدر اور سینئر عہدیدار چوہدری مدثر علی اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں انتظامی امور سید حسنین حیدر، میاں طیب، عدنان حسین اور دیگر نے کئے۔