• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائی اسلام آباد سپر ایپ، 150 سہولتیں شہریوں کو گھر بیٹھے فراہم کی جائینگی

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد کو ڈیجیٹل شہر میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سمارٹ پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جاچکا ہے۔ ڈیجیٹل سائن بورڈز کو آویزاں کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ مائی اسلام آباد سپر ایپ بھی جلد لانچ کی جارہی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے سی ڈی اے، ایم سی آئی، آئی سی ٹی اور پولیس سے متعلق 150 سے زائد سہولیات اسلام آباد کے شہریوں گھر بیٹھے فراہم کی جائیں گی۔چیئرمین سی ڈی اے نے نادرا اور دیگر اداروں کی سہولیات بھی اس ایپ میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کے لئے تھرڈ پارٹی سائبر سیکیورٹی اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے پارکنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے دیگر اہم مراکز میں بھی ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کرنے کی ہدایت دی.۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سیکٹر G-10میں واقع گرے سٹرکچر میں آئی ٹی پارک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی اراضی اور جائیداد کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کرنے کے عمل پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک 35000 فائلوں کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے۔
اسلام آباد سے مزید