• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک: ڈالر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انٹر بینک میں آج کاروبار کےآغاز میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہو کر 277 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج آغاز میں کاروبار کا لا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری سیشن کے دوران رہنے والا منفی رجحان دوسرا سیشن شروع ہونے پر بھی منفی ہی نظر آیا۔

پہلے سیشن میں 100 انڈیکس 171 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 413 پر بند ہوا تھا۔

پہلے سیشن میں 15 کروڑ شیئرز کے سودے 6.94 ارب روپے میں طے ہوئے۔

دوسرے سیشن کے دوران 100 انڈیکس 425 پوائنٹس کم ہو کر 85 ہزار 160 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید