• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کی غائبانہ نماز جنازہ، مزاحمت کی تاریخ رقم، امیرالعظیم

لاہور (نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ تحریک حماس نے مزاحمت کی تاریخ رقم کر دی ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں حماس کے رہنما شہید یحییٰ سنوارکی غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اٹک میں پریس کانفرنس میں کہاکہ غزہ فلسطین، لبنان، شام و ایران میں ہونے والی شہادتیں مجاہدین کا حوصلہ نہیں توڑ سکتیں ۔انہوںکہاکہ مجاہدین کی قربانیاں اور شہادتیں فلسطینی تحریکِ مزاحمت کا سنگِ مِیل ثابت ہورہی ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد دو ہفتوں سے محصور ہے ۔ جماعت اسلامی خواتین کی رہنمائوں ڈاکٹر حمیرا طارق ، ڈاکٹرسمیحہ راحیل قاضی ،ثمینہ سعید ڈاکٹرزبیدہ جبیں ، نازیہ توحید ، ظمی عمران نے کہا کہ یحیی سنوار کی شہادت صرف حماس اور فلسطین کا نقصان نہیں بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کا دکھ ہے۔
لاہور سے مزید