• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا فیصل کو تعلیم یافتہ خاندانوں کی کونسی عادت سے بیزار؟

اداکارہ صبا فیصل ــــ فائل فوٹو
اداکارہ صبا فیصل ــــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے تعلیم یافتہ خاندانوں پر تنقید کی ہے۔

صبا فصیل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جس خاندان سے تعلق رکھتی ہوں وہاں سلام کرنے کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری بڑی بہن کو تو سلام نہ کرنا بہت ناگوار گزرتا ہے، دراصل  ہمارے خاندان میں ماشاء اللّٰہ کافی سارے بچے ہیں تو جب سب اکٹھے ہوں اور کوئی ایک بچہ بھی اُنہیں بے دھیانی میں کبھی سلام کرنا بھول جائے تو اُنہیں بہت برا لگتا ہے، وہ اس بات کو بھولیں گی نہیں اور اگلی ملاقات کے دوران اس بچے کو کہیں گی کہ آپ نے پچھلی بار مجھے سلام نہیں کیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے اگر کوئی بچہ سلام کرنا بھول جائے تو میں یہ بات نوٹ تو کرتی ہوں لیکن نظر انداز کر دیتی ہوں، اسے کچھ نہیں کہتی۔

صبا فیصل نے تعلیم یافتہ خاندانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے پڑھے لکھے گھرانے ہیں جو بہت مہمان نواز اور ملنسار ہیں لیکن ان کے گھروں میں بزرگوں کو سلام کرنے کی روایت نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرانی ہوتی ہے کہ تعلیم یافتہ گھرانوں میں جہاں تعلیم کا بہت شور ہوتا ہے وہاں بزرگوں کو سلام کرنے کی  بنیادی عادت نہیں پائی جاتی اور وہ سلام نہ کرنے کو برا بھی نہیں سمجھتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید