• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ذکاء اشرف، اشرف شوگر ملز کے مرحوم ورکر کے گھر گئے، اظہار تعزیت تمام ورثاء کی علیحدہ علیحدہ مالی امدار

لاہور(پ ) سابق چیئرمین پی سی بی و چیئرمین پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون چوہدری محمد ذکاء اشرف نے اشرف شوگر ملز کےمرحوم ورکر عابد حسین کے انتقال پراہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے مغفرت کی دعا کی اور ورثا کوامدادی چیک پیش کئے اس موقع پر چوہدری محمد ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ مرحوم کین فیلڈ مین عابد حسین ادارے کا نہایت ہی مخلص، ایماندار اور محنتی ورکر تھا اس کے ساتھی ورکرز آج بھی اسے اچھے الفاظ میں یاد کرتے ہیں۔ ادارے میں ان کی خدمات کو ہمیشہ رشک کی نگاہ سے دیکھاجاتا رہے گا مزید براں مرحوم کے ورثاء میں شامل بیوہ کندن بی بی، بیٹی ثمینہ بی بی اور والد اللہ بخش کو فی کس 9 لاکھ 65ہزار کےامدادی چیک بھی پیش کئے۔ اس موقع پر مرحوم عابد حسین کی بیوہ کندن بی بی اور والد اللہ بخش کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے چوہدری ذکاء اشرف کی ذات کو علاقے کی عوام اور ملز ملازمین کے لئے رحمت بناکربھیجا ہے۔ اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اشرف شوگر ملز مشتاق احمد تبسم، ڈی جی ایم ایچ آر محمد عمران، بلال مان، اکائونٹس ہیڈ محمد نواز کاشف، میجر ایڈمن رانا عثمان ضیاء، میڈیا آفیسر رضوان احمد ودیگر موجود تھے۔
لاہور سے مزید