• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: شوہر سے لڑائی پر بیوی نے بچوں کی جان خطرے میں ڈال دی

تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

چین میں جھگڑے کے بعد شوہر کو پریشان کرنے کے لیے بیوی نے بچوں کی جان خطرے میں ڈال دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے دوران اپنے 2 چھوٹے بچوں کو اپنے 23 ویں منزل کے اپارٹمنٹ کے باہر لگے اے سی یونٹ پر بٹھا دیا۔

چینی میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کو بچوں کے رونے کی آواز سن کر وہاں موجود لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

سوشل میڈیا پر خاتون کی اس حرکت کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق خاتون اس دوران باپ کو بچوں کے قریب نہیں آنے دے رہی تھی اور اس نے ایسا شوہر کو پریشان کرنے کے لیے کیا، اطراف میں رہنے والے افراد نے پولیس کو اس حوالے سے اطلاع دی۔

بعد ازاں فائر فائٹرز کی گاڑی موقع پر پہنچی جس نے بچوں کو ریسکیو کیا جبکہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق پولیس بھی اس سارے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ اس حوالے سے ماں کو سزا ملے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید