• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کے ڈاکے، شہریوں سے نقدی اور فونز سمیت قیمتی اشیاء چھین لیں

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شادمان میں تیمور سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،سبزہ زار میں مراتب سے 3 لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون،باٹا پور میں یاور سے 3 لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،کاہنہ میں اکرام سے 3لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون،گلشن اقبال میں انجم سے 3لاکھ 35 ہزار نقدی اور موبائل فون، گوالمنڈی میں افتخار سے 3 لاکھ روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جوہر ٹائون اور باغبانپورہ سے گاڑیاں جبکہ اچھرہ، قلعہ گجر سنگھ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید