• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)لاہور پولیس نے رواں سال بجلی چوروں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 29373مقدمات درج کر کے29711ملزمان گرفتار کئے ہیں۔گز شتہ روز ایک بیان میں ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ اقبال ٹائون ڈویژن میں 4470ملزمان،صدرڈویژن 4759، کینٹ ڈویژن 8486، ماڈل ٹائون ڈویثرن 4691، سٹی ڈویژن 5552 اورسول لائنز ڈویژن میں 1753ملزمان گرفتار کئے گئے۔ سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے اشتراک سے مقدمات کا بلا تاخیر اندراج یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسران بجلی چوری کے مقدمات کے چالان جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
لاہور سے مزید