• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDA،غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر املاک کو سربمہرکرنے کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں جوہر ٹاؤن، پی آئی اے روڈ، واپڈا ٹاؤن، نظریہ پاکستان روڈ، عبد الستار ایدھی روڈ اور رائیونڈ روڈ کا دورہ کیا۔ رائیونڈ روڈ نزد نواب ٹاؤن پیچ ورک کے کاموں کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پیچ ورک کے کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈی جی نے مختلف شاہراؤں پر غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر نوٹس لیتے ہوئے سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر املاک کو سربمہر اور ریکوری یقینی بنانے، ٹاؤن پلاننگ اور انفورسمنٹ ونگ کو تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیمیں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں۔
لاہور سے مزید