• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) پولیس نے منشیات فروش غلام علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت مارکیٹ میں لاکھوں روپے میں ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مختلف علاقوں میں منشیات کی سپلائی دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ایس پی کینٹ اویس شفیق نے اس کارروائی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور قانون کی گرفت میں آنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور سے مزید