• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وراثتی مسائل اورریونیوکاغذات کے موضوع پر6روزہ ورکشاپ ختم

لاہور (کورٹ رپورٹر) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں وراثتی مسائل اور ریونیو کاغذات کے تجزیہ کے موضوع پر چھ روزہ ورکشاپ اختتام پزید ہو گئی۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن میں ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر اکیڈمی کے ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن حفیظ اللہ خان، ڈائریکٹر پروگرام منصور احمد خان، ڈائریکٹر ریسرچ بشریٰ زمان، ڈائریکٹر ٹریننگ ارم ایاز اور اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹرز محمود اعظم، عائشہ خالد اور محمد خالد خان بھی موجود تھے۔ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سردار احمد نعیم کا کہنا تھا کہ جوڈیشل افسران کے لئے ضروری ہے کہ وہ سیکھنے اور علم حاصل کرنے کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھیں اور اپنے اندر سیکھنے کی لگن کو زندہ رکھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریونیو کاغذات کے تجزیہ اور وراثتی مسائل کے موضوع پر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں پہلی بار تربیتی پروگرامز کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور آج اس تربیتی پروگرام کے تحت پہلے بیج بے تربیتی ورکشاپ مکمل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر کے جوڈیشل افسران کو ہر قانونی پہلو و موضوع پر بہترین تربیت فراہم کررہی ہے، تاکہ جوڈیشل افسران کو ہر پہلو پر سیر حاصل تربیت فراہم کی جاسکے۔ قبل ازیں تربیتی پروگرام مکمل کروانے والے شرکاء کی نمائندہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عنبرین قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وراثتی مسائل اور ریوینیو کاغذات کے تجزیہ کے حوالہ سے منفرد تربیتی پروگرام کا انعقاد پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا بہترین اقدام ہے۔ چھ روزہ ورکشاپ کے پہلے بیچ میں 25 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے شرکت کی۔ ڈی جی اکیڈمی جسٹس (ر) سردار احمد نعیم نے ورکشاپ مکمل کرنے والے جوڈیشل افسران میں اسناد بھی تقسیم کیں۔
لاہور سے مزید