• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IJT کا نجی کالج میں مبینہ واقعہ پر طلبہ عدالت لگانے کا اعلان

لاہور (خبرنگار)اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے نجی کالج میں مبینہ واقعہ پر طلبہ عدالت لگانے کا اعلان کردیا اور مطالبہ کیا کہ صحافیوں اور طلبہ پر فیک نیوز کی ایف آئی آر اور گرفتاریوں سے پہلے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو برطرف اور گرفتار کیا جائے ، ترجمان لاہور جمعیت حسنات ڈوگر وزیر تعلیم کے غیر زمہ دارانہ بیان کی وجہ سے پر امن احتجاج پر تشدد احتجاج میں تبدیل ہوا۔ایسا غیر زمہ دار فرد آخر کیسے اس اہم منصب پہ فائز رہ سکتا ہے۔اگر افواہ پھیلانے والے طلبہ کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے تو سب سے پہلے وزیر تعلیم کے خلاف کاروائی کی جائے۔ نیز حکومت تحقیقاتی رپورٹ کو منظرِ عام پر لائے اور بیسمنٹ کی ویڈیوز کو پبلک کیا جائے۔تاکہ طلبہ میں موجود غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو سکے۔ اس کے ساتھ اسلامی جمعیت طلبہ طلبہ سے بھی گزارش کرتی ہے کہ طلبہ پر امن احتجاج کریں اور انتشار پھیلانے والے عناصر سے بچیں کیونکہ وہ طلبہ کو ریاست کے سامنے لا کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔
لاہور سے مزید