• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف، 47 لاکھ کی منشیات برآمد، 5 ملزم دھرلیے

لاہور (نیوز رپورٹر،کر ائم رپو رٹرسے) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،مختلف علاقوں میں کارروائیوں میں 5ملزمان کو گرفتار کرکے 14کلو سے زائد کی منشیات برآمد کر لی گئیں جن کی مالیت 47لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ترجمان کے مطابق ہری پور میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 320گرام چرس برآمد کرلی گئی جبکہ کوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب سے گرفتار ملزم سے 7 کلو آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔دیگر کارروائیوں میں ملتان ائیرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 750گرام آئس برآمد ہوئی۔ ایم ون اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3کلو چرس اور ایک کلو آئس برآمد ہوئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم سے 2کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید