• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوای ٹی ایمپلائز سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین کا مبینہ اغوا

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)یوای ٹی ایمپلائز سوسائٹی کے فنانس سیکرٹری رانا ذوالقرنین کو مبینہ اغوا کرلیا گیا، لواحقین نے تھانہ باغبانپورہ میں ایف آئی آر درج کرادی۔ ذوالقرنین کو نامعلوم افراد نے گزشتہ راتمسجد سےگن پوائنٹ پر اغوا کیا، بیٹے نے اغوا کار کی تصویر بنالی۔ درخواست کے مطابق ذوالقرنین کا چندماہ سے صدر سوسائٹی ڈاکٹر ریاض گورائیہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر برہان شریف سے تنازع چل رہا تھااور اس نے سرکل رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ ملتان روڈ کے نام ایک درخواست دائر کی تھی۔مغوی سوسائٹی ایکٹ میں ترمیم چاہتے تھے کہ ریٹا ئر ڈ ملازمکوسوسائٹی کا کوئی عہدہ نہ دیا جائے کیونکہ ڈاکٹر ریاض گورائیہ ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور لاہورکے صدرہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تفتیش جاری ہے جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
لاہور سے مزید