• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا

ڈی آئی خان(نیوزایجنسی ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے،ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ، ایک کی حالت تشویشناک ، سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاس کے قریب پیش آیا۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید