• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا تھا، کچھ لوگوں نے دوبارہ طالبان کو مسلط کیا، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا تھا،گڈ اور بیڈ طالبان کا نعرہ لگا کر کچھ لوگوں نے دوبارہ طالبان کو مسلط کیا، جس نےنفرت کی فصل بوئی آج وہ کاٹ رہے، چادر، چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کی روایت بانی پی ٹی آئی نے ڈالی، دہشت گرد خیبر پختونخوا میں حملہ آور ، علی امین 24میں سے 16گھنٹے سیاسی سرگرمیوں پر صرف کرتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کررہے تھے۔ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں سانحہ کارساز کے شہداء اور حماس رہنماء کی شہادت پر فاتحہ خوانی کروائی گئی۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے فاتحہ خوانی کروائی۔

ملک بھر سے سے مزید