• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی سیاست کے لئے اگلے دو تین دن بہت اہم ہیں، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لئے اگلے دو تین دن بہت اہم ہیں، آئینی ترامیم کو جلد منظور کیا جائے جو ملک کے مستقبل کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل ہیں تاہم اس کے لئے ضروری ہے کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے اور ان کی تجاویز کو بھی اس میں شامل کیا جائے،آئینی ترامیم کو اتفاق رائے سے منظور کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کو نو مئی کے واقعے پر بھی کھل کر اپنی حکمت عملی بنانی چاہئے، ان لوگوں کو عدالتوں سے ثبوت کے ساتھ سزا دلائی جائے جنہوں نے ملک کا دفاع کرنے والوں کے نشانات اور مجسموں کو تباہ کرنے کی کوشش کی، اس وقت جبکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا ہے، ڈیفالٹ کے خطرات سے باہر آگیا ہے، ان حالات میں دوبارہ سے ملک کو بربادی کے راستے پر لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے،عدالتوں میں تقسیم کے ذمے دار عمران خان اور پی ٹی آئی ہے،مخصوص نشستوں کے کیس میں عدالت کا فیصلہ پہلے ہی متنازع بنا ہوا ہے،سپریم کورٹ کو اس حوالے سے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے قدم اٹھانا ہوگا،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے میں بھی پی ٹی آئی نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

ملک بھر سے سے مزید