• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے اٹلی کے سرکاری دورے کے دوران ٹرانس ریجنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی اور "زیرِ آب وسائل کے تحفظ اوران کے پائیدار استعمال" کے موضوع پر خطاب کیا۔ نیول چیف نے مختلف ممالک کی نیول قیادت سے ملاقاتیں بھی کیں۔ٹرانس ریجنل سی پاور سمپوزیم (ٹی آر ایس ایس) وینس، اٹلی میں منعقد ہوا۔ اس سمپوزیم کا مقصد مختلف زاویوں سے زیرِ آب ماحول کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کے علاوہ، زیر آب ماحول کو درپیش چیلنجز اور اس سے جڑے ہوئے مواقع پر روشنی ڈالی گئی۔ مزید برآں بین الاقوامی میری ٹائم کمیونٹی کے درمیان ایک نتیجہ خیز مباحثے کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید