• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ فوڈ ڈیپارٹمنٹ ایک مرتبہ پھر 221 ارب روپے کا قرضہ لے گا

کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے ایک مرتبہ پھر اپنے کموڈٹی آپریشن کیلئے تین ماہ کے کم از کم مارک اپ پر 221 ارب روپے (2کھرب 21ارب روپے) کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قرضہ کیش کریڈٹ فائننسنگ کے تحت رواں سہ ماہی یعنی اکتوبر سے دسمبر تک کے لیے لیا جائے گا۔ کیش کریڈٹ فائننسنگ کی رقم وفاقی حکومت سے منظوری سے مشروط ہوگی جس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ اگر بینک کا انٹرسٹ ریٹ 10 فیصد بھی تصور کر لیا جائے تو سود کی رقم تقریبا 5 ارب سے زائد روپے بنتی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید