• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے معصوم بچے کو قتل کر دیا

کندھ کوٹ(نامہ نگار) کندھ کوٹ ڈاکوؤں نے معصوم بچے کو قتل کر دیا تنگوانی روڈ پر مسلح ڈاکوؤں کی گاڑی کو روکنے کی کوشش گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی معصوم بچہ قتل لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ تنگوانی انڈس ہائی وے باجکانی لاڑو پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں ٹھل سے کندھکوٹ کی طرف آنے والی گاڑی نمبر 9444 کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرنے یا اغوا کرنے کیلئے روکنے کی کوشش کی ڈرائیور گاڑی کو روکنے کے بجائے تیز چلادی تو ظالم ڈاکوؤں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گولیاں لگنے سے دس سالہ معصوم بچہ ضمیر لاشاری منے پر گولیاں لگنے سے زندگی کی جنگ موقع پر ہی ہارگیا جس کے بعد ظالم اور سماج دشمن ڈاکو آرام سے فرار ہو گئے پولیس اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دیر سے پہنچ کر مقتول بچے کی لاش کندھ کوٹ سول ہسپتال پہنچائی واقعہ کی اطلاع پر بچے کے ورثاء اور شھری بڑی تعداد میں ہسپتال پہنچ گئے لاش ضروری قانونی کاغذی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

ملک بھر سے سے مزید