• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، مرزا اختیار بیگ کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“، فیک نیوز عالمی مسئلہ، ”جرگہ“ میں اہم گفتگو، ماڈل و اداکار علی رضا کی ”ہنسنا منع ہے“ آمد

کراچی (جنگ نیوز) نامور ماڈل اور اداکار علی رضا نے کہا ہے کہ مجھ سے بہت زیادہ محنت کرنے والے لوگ موجود ہیں جو اب تک منظر عام پر نہیں آئے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی رضا نے اپنی نجی زندگی اور شوبز مصروفیات کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔ حاضرین نے بھی مزیدار سوال پوچھے، اُن کے ساتھ گیمز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو تابش ہاشمی کی میزبانی میں اتوار کی رات11بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔ ٭پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور یمن کے اعزازی قونصل جنرل مرزا اختیار بیگ نے کہا ہے کہ 80 فیصد دُنیا گھوم چکا ہوں۔ مجھے مراکش کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مرزا اختیار بیگ کا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو کے کہنے پر سیاست میں آیا۔ بیگ گروپ کی سرمایہ کاری پاکستان، دبئی، مراکش اور لندن میں ہے۔ حکومت کی ترجیحات میں صنعت کا فروغ نظر نہیں آرہا۔ تفصیلی گفتگو ناظرین شب7بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔ ٭فیک نیوز کیسے پھیلائی جاتی ہے، فیک نیوز پھیلانے میں کونسے نیٹ ورک متحرک ہیں، کیا دُنیا کو اب ”ڈش انفارمیشن“ کی جنگ کا سامنا رہے گا۔ ریاستیں اور حکومتیں فیک نیوز کے ہاتھوں بے بس کیوں ہیں، معصوم ذہنوں کو فیک نیوز پھیلاؤ سے کیسے بچایا جاسکتا ہے، کیا فیک نیوز عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔ کیا پاکستان فیک نیوز کے ہاتھوں کسی بڑے فساد کا شکار ہوسکتا ہے، فیک نیوز کا تدارک کیسے کیا جائے؟۔ اِن تمام موضوعات پر شب 10بجکر5منٹ پر میں گفتگو ہوگی۔ سلیم صافی میزبان ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید