• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، تعلیمی اداروں میں ہراسگی، خود کشیوں کی شکایات کی تحقیقات کا فیصلہ

لاہور ( آن لائن ) وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) شہر لاہور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہراسگی اور خود کشیوں کی شکایات کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے ایف آئی اے لاہور کے 17افسران پر مشتمل 3ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو پنجاب یونیورسٹی سمیت لاہور کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ہراسگی اور خودکشی کے واقعات کی انکوئری کر کے دو روز میں رپورٹ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر اسلام آباد کو پیش کرے گی ۔بتایا گیا ہے کہ انکوائری ٹیم اے پنجاب یونیورسٹی میں ہراسگی ،ٹیم بی اسی یونیورسٹی کے ہوسٹل میں طالبہ کی خود کشی اور ٹیم سی نجی تعلیمی اداروں میں ہراسگی کی حالیہ شکایات کی انکوائری کرے گی جبکہ ایف آئی اے ہیڈ کواٹر نے متعلقی تعلیمی اداروں کے سربراہان سمیت اساتذہ کو ان انکوائری ٹیموں سے مکمل معاونت کرنے کے مراسلے ارسال کر دیئے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید