• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کی شہادت سے مزاحمت کا محور ختم نہیں ہوگا، خامنہ ای

کراچی(نیوزڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا۔اپنے ایک بیان میں علی خامنہ ای نے کہا کہ یحی سنوار نے 7 اکتوبر 2023کو دشمن کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، وہ اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی نمایاں علامت تھے۔انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار کی شہادت سے ‘مزاحمت کا محور’ ختم نہیں ہوگا، قائدین کی شہادت کے بعد بھی مزاحمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں شہید ہوگئے۔

دنیا بھر سے سے مزید