• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس کی انتخابی مداخلت، ملوث شخص کی معلومات کیلئے امریکا کی 10 ملین ڈالر انعام کی پیشکش

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی محکمہ خارجہ انتخابی مداخلت میں ملوث کسی بھی غیر ملکی شخص یا ادارے کی معلومات کے لیے 10ملین ڈالر تک کے انعام کی پیشکش کر رہا ہے۔ محکمہ کے انعامات برائے انصاف پروگرام کے ایک اعلان میں خاص طور پر روسی میڈیا تنظیم رائبر ایل ایل سی ( Rybar LLC ) ا ذکر کیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا کا استعمال اختلافات کے بیج بونے، سماجی تقسیم کو فروغ دینے، متعصبانہ اور نسلی اختلاف کو ہوا دینے، اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں نفرت اور تشدد کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا۔ رائبر یا روسی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

دنیا بھر سے سے مزید