• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، آرٹیکل 370 بحال کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد منظور

کراچی (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی نو منتخب کابینہ نے وزیراعلیٰ عمر عبد اللہ کی سربراہی میں ایک قراداد منظور کی ہے جس میں آرٹیکل 370بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، پانچ اگست 2019کو بھارت نے اپنے آئین سے آرٹیکل 370-35 اے کو ختم کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ریاستی حیثیت بحال کرنے کی قراداد منظور کر لی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’کابینہ نے وزیراعٰلی کی سربراہی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں مرکز سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کشمیر کی پہلے والی اصل ریاستی حیثیت بحال کی جائے۔‘ حکومتی ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ’ریاستی درجے کی بحالی کا عمل کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے عمل کا آغاز ہو گا، اس میں عوام کے آئینی حقوق کی بحالی اور ان کی شناخت کا تحفظ شامل ہو گا۔‘ ترجمان کے مطابق کابینہ نے وزیراعلٰی کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور حکومتِ انڈیا کے سامنے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے معاملے کو اٹھائیں۔

دنیا بھر سے سے مزید