• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ رہنما کا حماس سے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کردینے کا مطالبہ

پیرس (اے ایف پی ) القا عدہ کے موجودہ ممکنہ رہنما کے ایک مشیر نے حماس سے اسرائیلی قیدیوں کورہا کردینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جنہیں قید کرکے غزہ میں رکھا گیا ہے ۔ اس بات کا دعویٰ ایک امریکی جہادی مانیٹرنگ تنظیم ’’سائٹ‘‘ نے کیا یہ آن لائن اعلامیہ مصطفی حامد المعروف فبو ولیدنصری نے جاری کیا ۔ جو القاعدہ کے موجودہ رہنما سیف العادل کے سسر ہیں خیال کیا جاتا ہے کہ اس وقت وہی القاعدہ کے سر براہ ہیں ۔ مصطفی حامد نے دعویٰ کیا کہ اس وقت اسرائیلی یرغمالیوں پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اتنی اسرائیل کی قید میں فلسطینیوں کی رہائی پر نہیں دی جارہی ہے یہ بھی علم نہیں کہ ان کے کتنے زندہ ہیں۔ انہوں نے حماس کے شہید رہنماء یحی سنواری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

دنیا بھر سے سے مزید