• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کا مخصوص بھارتی شہریوں کیلئے ویزا آن ارائیول کی سہولت کا اعلان

دبئی (جنگ نیوز) متحدہ عرب امارات میں اماراتی فیڈریشن آف امیگریشن اینڈ کسٹمز اتھارٹی کی جانب سے مخصوص بھارتی شہریوں کے لئے ویزا آن آرائیول کی سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایسے بھارتی شہری جن کے پاس کارآمد شنگین یا امریکا کا رہائشی ویزا ہو گا انہیں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد امارات کا ویزا جاری کیا جاسکے گا۔امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کے ڈائریکٹر بریگیڈئیر سہیل سعید الخییلی نے بتایا کہ بھارتی شہریوں کے لئے ویزا پالیسی میں کی گئی تبدیلی کا مقصد دوطرفہ طویل المدتی سٹراٹیجک تعلقات ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید