• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈنڈے کے زور پر لائی گئی ترمیم عوام کے زور پر ختم کروائینگے: حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ—فائل فوٹو
حلیم عادل شیخ—فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں آئین پر قدغن لگائی گئی۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کراچی میں سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے سامنے اظہارِ خیال کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب عدالتیں کام کرنا بند کر دیں تو انقلاب جنم لیتا ہے، ترمیم لانے والے عوام کے حقیقی نمائندے نہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر لائی گئی ترمیم عوام کے زور پر ختم کروائیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم ترمیم کی مشاورت کا حصہ تھے تاکہ سب کے چہرے عیاں ہو سکیں۔

قومی خبریں سے مزید