کراچی (اسٹاف رپورٹر)برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سےاسلام آباد میں پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر کو پیش کی ۔ انہوں نے فیصلہ کن ٹیسٹ کیلئے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔