کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلینڈ کے سابق بیٹر کیون پیٹرسن نے ماضی کے مقابلے میں آج بیٹنگ کرنے کو زیادہ آسان قرار دے دیا۔ہمارے دور میں وقار یونس، وسیم اکرم، شعیب اختر، ثقلین مشتاق، ایلن ڈونلڈ،شان پولاک، بریٹ لی، شین وارن اور کئی اہم بولر تھےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیون پیٹرسن نے پیغام لکھا کہ مجھ پر چیخیں مت لیکن ان دنوں بیٹنگ کرنا 20/25 سال پہلے کے مقابلے میں بہت آسان ہے میں نے 22 بولرز کے نام لکھے ہیں، آپ لوگ موجودہ دور کے 10 بولرز کے نام بتائیں جن کا میرے لکھے گئے ناموں سے موازنہ کیا جاسکتا ہے۔