• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف کی صدارت کا امیدوار نہیں، احسن جتوئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر احسن جتوئی نے صدارت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایچ ایف کی صدارت کے امیدوار نہیں، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کے کہنے پر ہاکی میں آئے ہیں،ان کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بن سکتے ،پہلے بھی انکے ساتھ تھا اور کل بھی ان کے ساتھ رہوں گا، جو لوگ فیڈریشن میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں وہ ناکام رہے گے۔