کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہرارے میں تین قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا کی ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹ پر177رنز بناسکی ایک موقع پر اس کا 92رنز پر کوئی وکٹ نہیں گرا تھا۔میٹ ہنری نے آخری اوور میں وننگ رنز نہیں بنانے دیئے۔میٹ ہنری کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔فائنل میں ہنری نے19رنز دے کر دو وکٹ حاصل کئے اور ٹورنامنٹ میں دس وکٹیں حاصل کیں۔میزبان ٹیم زمبابوے کو چاروں میچوں میں شکست ہوئی۔