• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے زیر اہتمام ضلع وسطی میں جاری رہنے والے 40روزہ سمر گیمز اختتام پذیر ہوگیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل سیکریٹری و ڈائریکٹر کھیل اسد اسحاق تھے، سمر گیمز میں باکسنگ، تائیکوانڈو، کراٹے، جمناسٹک، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، شطرنج اور تلوار بازی شامل تھے، جن میں 100 سے زائد لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔