• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ لاڈرہل روانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ ہفتے کی شام ڈھاکاسے براستہ دبئی، لاڈرہل کے لیے روانہ ہوگیا۔ دوسرے گروپ میں محمد حارث ، حسین طلعت، حسن نواز ، سفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان ،کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل تھے قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز امریکی ریاست میامی میں کھیلے گی پہلا میچ 31 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ پہلے دستے میں سلمان علی آغا، صائم ایوب ،فخر زمان ، محمد نواز ، ابرار احمدخوشدل شاہ،سلمان مرزا ،عباس آفریدی اورفہیم اشرف ، کوچز اور سپورٹ اسٹاف شامل تھے۔